• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد حسین ترمذی کی صدارت میں عرس غوث الاعظمؒ کی محفل آج ہو گی

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) عرس غوث الاعظمؒ کے سلسلے میں ایک تقریب آج ہیلی فیکس الجامعہ الزاہرا فرانس اسٹریٹ میں منعقد ہوگی جس کی صدارت صدر مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ پروفیسر سید احمد حسین ترمذی کریں گے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سرپرست اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ مفکر اسلام پیر ڈاکٹر سید عبدالقادر جیلانی ہوں گے۔ نظامت کے فرائض الحافظ قاری سید حیدری ترمذی کریں گے۔ تقریب میں برطانیہ بھر سے مقتدر علما مشائخ اہل سنت و ثناء خواں مصطفی شرکت کریں گے، تقریب شام4بجے سے رات8بجے تک جاری رہے گی، جس میں علما اہل سنت غوث الاعظمؒ کی زندگی پر روشنی ڈالیں گے۔ تقریب میں خواتین کے لیے پردے کا انتظام ہوگا۔ 
تازہ ترین