• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف یونین واسا کے زیر اہتمام تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) انصاف یونین واسا کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد ہوا ۔لیبریونین کے سنیئر نائب صد اختر خان بلوچ ، خواجہ وحید احمد نے انصاف یونین واسا کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اشرف ناصر خان ،مقداد صدیقی ،اقبال گھمن، ہدایت اللہ خان ،ملک اسحاق ،جام بابر ،عرفان الحق، رانا زا ہدناصر نون، عدنان نون،قیوم ، اللہ بحش نے شرکت کی ۔اس موقع پر اشرف ناصر خان ،مقداد صدیقی ،اقبال گھمن نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ ہم واسا ملازمین کے مسائل حل کے لئے کوشاں ہیں ۔ سیور مینوں کو دس ہزار ڈینجرس الائونس اور دیگر ملازمین کے رکے ہوئے الائونسز دلاناہمارا ایجنڈا ہے ۔
تازہ ترین