• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران سرحد پر فورسز کا مشترکہ گشت نہیں ہوتا، ڈپٹی کمشنر چاغی

ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک نے پاک ایران سرحد پر فورسز کی مشترکہ پیٹرولنگ کی خبر کی تردید کردی۔ 

اپنے ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر چاغی کا کہنا تھا کہ پاک ایران سرحد پر دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کی مشترکہ پٹرولنگ نہیں ہوتی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی اور ایرانی سرحدی فورسز اپنے اپنے علاقوں میں گشت کرتی ہیں۔

قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے بھی پاکستانی اور ایرانی فورسز کی مشترکہ پیٹرولنگ سے متعلق تردید کی تھی۔

پاک ایران سرحد پر فورسز کا مشترکہ گشت نہیں ہوتا، ڈپٹی کمشنر چاغی


ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا تھا کہ پاک ایران فورسز کی مشترکہ طور پر بارڈر پیٹرولنگ کی خبر غلط ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی سرحد پر کہیں بھی کوئی مشترکہ گشت نہیں ہوتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پیٹرولنگ یا آپریشنز کی ضرورت ہو تو باہمی رابطے سے ہمیشہ متعلقہ فورسز اپنی اپنی حدود میں پیٹرولنگ کرتی ہیں۔

تازہ ترین