• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگور اڈہ چیک پوسٹ افغانستان کو دینے کیخلاف دائر رٹ کی سماعت 13جنوری کو مقرر ، جنرل راحیل شریف جنرل ہدایت ، جنرل عاصم باجوہ کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نےانگور اڈہ چیک پوسٹ افغانستان کےحوالے کرنے کیخلاف دائر رٹ کی سماعت 13جنوری 2020 کو کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

رٹ میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف،جنرل ہدایت اور جنرل عاصم باجوہ کے خلاف آرمی ایکٹ کی دفعہ 24 اے اور 58 کے تحت فوجداری کارروائی کے لیے استدعا کی گئی ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ نےرٹ کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی تھی جس کی منگل کو سماعت ہوئی اور عدالت عالیہ نے کیس فکس کردیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 22 مئی 2016 کو انگور اڈہ چیک پوسٹ بغیر حکومتی منظوری کے افغان حکومت کے حوالے کی گئی۔

انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے جنرل راحیل شریف،جنرل ہدایت اور جنرل عاصم باجوہ کے خلاف جلد فوجداری کارروائی ہونی چاہیے، لیکن اس کے برعکس جنرل عاصم باجوہ کو جو چیک پوسٹ دینےکے جرم میں ملوث ہیں ان کو ریٹائرمنٹ کے بعد چیئرمین سی پیک اتھارٹی بنا دیا گیا ہے، عدالت رسپانڈنٹ کو پیراوائز کمنٹس داخل کرنےکا حکم دے۔

تازہ ترین