• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک کے دو حادثات میں چارافرادزخمی ہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی کو محمد عثمان نے بتایا کہ اپنے بڑے بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر مین پیرودھائی روڈ بالمقابل فارمیسی جا رہا تھاکہ ایک گاڑی نمبر ایل آرکیو-7800 نے ہمیں ٹکر ماری جس سے ہم زخمی ہو گئے ۔ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر بھاگ گیا ۔تھانہ آراے بازارکو کاشف قریشی نے بتایا کہ میں اور میرا بھائی عثمان موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے کہ ڈمپرنمبرٹی کے ایف061کے ڈرائیورعبدالرحمن نے غفلت لاپروائی سے ڈمپر چلاتے ہوئے ہمارے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے ہم شدیدزخمی ہوگئے۔
تازہ ترین