• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن اور جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرنیوالی 30؍ خواتین کے درمیان ڈھائی کروڑ ڈالرز کی ادائیگی کا معاہدہ

کراچی (نیوز ڈیسک) جنسی ہراسانی کے مقدمہ کا سامنا کرنے والے امریکی پروڈیوسر 67؍ سالہ ہاروی وائنسٹن اور ان پر ریپ کے الزامات عائد کرنے والی 30؍ سے زائد خواتین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ہاروی وائنسٹن پر تین دہائیوں کے دوران کم سے کم 100؍ اداکاراؤں و دیگر خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے جا چکے ہیں، ان میں سے 30؍ خواتین ان کے ساتھ بھاری معاوضے کے تحت معاہدہ کرنے کو تیار ہوگئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیو یارک ٹائمز اور نصف درجن وکلا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہاروی وائنسٹن اور ان پر الزام لگانے والی خواتین 2؍ کروڑ 50؍ لاکھ ڈالر کے عوض معاہدہ طے پا گیا۔
تازہ ترین