• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

زرداری کی بغیر استحقاق سندھ حکومت کے طیارے میں کراچی آمد

زرداری کی بغیر استحقاق سندھ حکومت کے طیارے میں کراچی آمد 


کراچی( افضل ندیم ڈوگر) بدعنوانی کے مقدمات میں ضمانت پر رہائی کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری بغیر استحقاق سندھ حکومت کے سرکاری طیارے میں اسلام آباد سے کراچی پہنچے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سرکاری کاموں کیلئے اپنے زیراستعمال سرکاری طیارہ میں ان کے ہم سفر ہونے کا جواز بنایا، اس حوالے سے ترجمان حکومت سندھ رشید چنا کا کہنا ہے کہ سابق صدر اور ایم این اے آصف زرداری کا وزیراعلیٰ کے طیارے میں سفر کرنا غیر قانونی نہیں ۔ سابق صدر پاکستان اور آصف زرداری کو لانے والے طیارے لیزر جیٹ 45 نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے شام 7 بج کر 25 منٹ پر ٹیک آف کیا۔ یہ خصوصی فلائٹ کراچی ائرپورٹ کے ٹرمنل ون رات 9 بجکر 9 منٹ پر اتری۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ سفر کیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کا یہ طیارہ وزیراعلی سندھ کو خصوصی سرکاری سفر کے لیے دیا گیا ہے تاہم اپنے سیاسی قائد کو لینے کے لیے وہ یہ طیارہ لے کر اسلام آباد پہنچے۔

تازہ ترین