• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی فلپائن میں زلزلے سے 4افرادہلاک


منیلا(جنگ نیوز)فلپائن کے جنوبی حصوں میں آج اتوار کو آنے والے زلزلے کی وجہ سے 4افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 6اعشاریہ 9ریکارڈ کی گئی ہے۔ مختلف شہروں اور قصبوں میں کئی عمارتوں کے گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دوسری جانب بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ زلزلے کے بعد سونامی پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈاواؤ شہر سے جنوب مغرب کی سمت چھپن کلومیٹر کی دوری پر ترپن کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

تازہ ترین