• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے 16ماہ میں پاکستان پوسٹ کے ریونیو میں 60فیصد اضافہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹ کے ریونیو میں تحریک انصاف حکومت کے پہلے 16مہینوں میں 60فیصد اضافہ ہوا جبکہ پچھلے سال کی وصولیاں ملا کر ریونیو میں70فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان پوسٹ کا مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی حکومتوں کا خسارہ 61ارب تھا‘ اور ہر سال اس میں 10ارب کا اضافہ ہو رہا تھا۔ گزشتہ 10سال میں پاکستان پوسٹ کا خسارہ 61ارب تک جا پہنچا تھا۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ محمد اخلاق رانا نے رابطہ کرنے پر کہا کہ موجودہ حکومت نے آتے ہی پہلے عوام کا قومی ادارے پر اعتماد بحال کیا گیا۔ پاکستان پوسٹ کو سیاسی اثرو رسوخ سے مکمل طور پر آزاد کیا۔ پاکستان پوسٹ اگلے سال لاجسٹک کی مارکیٹ میں بھی داخل ہونے جا رہا ہے‘ عوام کی امانت وقت پر پہنچانے کیساتھ ساتھ پارسل کی معلومات کیلئے موبائل ایپ کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید کی ہدایت پر پاکستان پوسٹ کا شروع کردہ یو ایم ایس ایک سال میں کافی مقبول ہو گیا ہے۔ پاکستان پوسٹ کے ای کامرس کے میدان میں بطور ڈیلوری پارٹنر بننے سے 15سو سے زیادہ لوگوں کا کاروبار بھی بڑھا ہے۔
تازہ ترین