• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائے ،ارکان اسمبلی

لاہور( محمد صابر اعوان )حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر یک سو ہو کر ٹھوس حکمت عملی اپنائے ،سکولوں میں داخلہ ،گیس بجلی اور پانی کے کنکشن کے حصول کے لیے حفاظی ٹیکہ جات کا کارڈ ضروری قرار دیا جائے پولیو کی ملک گیر مہم کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستا ن تحریک انصاف کے مظفر گڑھ سے رکن اسمبلی عبدالحئی دستی نے کہا کہ موجودہ حکومت پولیو کے خاتمہ میں مکمل طور پر سنجیدہ ہے تاہم عوام میں اس کی افادیت اور اہمیت کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری سابق وزیر صحت اور رکن اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہماری حکومت میں پولیو تقریبا ختم ہو کر رہ گیا تھاپنجاب پولیو پروگرام کے سربراہ سلمان غنی نے جنگ کو بتایا کہ پولیو پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ پولیو ویکسین دنیا کی بہترین ویکسین ہے۔ اوراس کا کو ئی مضر صحت اثر نہیں ہے۔والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے بلا جھجک پلائیں اور بار بار پلائیں بار بار پینے سے بچے کی قوت مدافعت بڑھے گی ۔
تازہ ترین