• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت بحران سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، حماد اظہر

معیشت بحران سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، حماد اظہر


وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت کی انتھک کاوشوں سے معیشت بحران سے نکل کرترقی کی راہ پرگامزن ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ عالمی مالیاتی بورڈ کا ریویو حکومت کی معاشی اصلاحات کی کامیابی کی خبر دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ادوار کی بدترین معاشی مینجمنٹ قوم کیلئے کئی طرح کی تکالیف کا سبب بنی، ’قابل‘ اور ’تجربہ کار ٹولا‘ اقتدار سے الگ ہوا تو معیشت دیوالیہ پن کا شکار تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ "قابل ٹولے" کی حکومت ختم ہوتے ہی موڈیز نے پاکستان کو مستحکم سے نکال کرمنفی کردیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ حکومت کی15 ماہ کی انتھک محنت کے بعد موڈیز نے پاکستانی معیشت کو مستحکم کہا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد کمی قوم کے لیے بڑی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ معاشی اصلاحاتی ایجنڈا درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

تازہ ترین