• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایت


وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آٹا، چاول، گھی، چینی، دالیں اور سبزی وغیر کی قیمتیں کنٹرول کرنے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیرِ اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وفاقی سیکریٹریز، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹریز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: نئے سال کا تحفہ، آٹا بھی مہنگا

عمران خان نے اپنے خطاب میں تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے موثر انتظامی کارروائی کرے اور بنیادی اشیاء کی طلب اور رسد کو برقرار رکھنے کے لیے بروقت منصوبہ بندی کریں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہفتہ وار پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔

تازہ ترین