• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفریدی نے بھی کاؤنٹ ڈاؤن کلاک کے ساتھ جگہ بنالی

آفریدی نے بھی کاؤنٹ ڈاؤن کلاک کے ساتھ جگہ بنالی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے کاؤنٹ ڈاؤن کلاک کے ساتھ لگے کرکٹرز کے کٹ آؤٹ میں بوم بوم شاہد آفریدی نے بھی جگہ بنالی۔

پی ایس ایل کی انتظامیہ نے یکم جنوری کو پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ کے ساتھ کاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کیا تھا، جس میں قد آور تصاویر میں تمام چھ فرنچائزز کو نمائندگی دی گئی ہے۔

ان میں شعیب ملک کو ملتان سلطانز کا کھلاڑی دکھایا گیا جبکہ شعیب ملک پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

 آفریدی نے بھی کاؤنٹ ڈاؤن کلاک کے ساتھ جگہ بنالی
پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ کے ساتھ نصب کاؤنٹ ڈاؤن کلاک

پی ایس ایل انتظامیہ نے اپنی غلطی کا احساس کرتے ہو ئے اب ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے سابق کپتان شاہد آفریدی کی آئیکونک اسٹائل کی تصویر بھی لگا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سپر لیگ 2020 کا مکمل شیڈول

پی ایس ایل فائیو شروع ہونے میں اب 43 روز باقی رہ گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے تمام 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے۔

 آفریدی نے بھی کاؤنٹ ڈاؤن کلاک کے ساتھ جگہ بنالی
پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے میچز کا شیڈول

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

تازہ ترین