• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس ویگاس میں روزمرہ استعمال کے برقی آلات کی نمائش

لاس ویگاس میں روزمرہ استعمال کے برقی آلات کی نمائش


امریکا کے شہر لاس ویگاس میں سی ای ایس کاسالانہ میلہ زور و شور سے جاری ہے، جس میں مختلف صلاحیتوں کے حامل روبوٹس اور مشینیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی اس سالانہ کنزیومر الیکٹرانکس کی نمائش میں امریکا سمیت مختلف ممالک کی سو سے زائد کمپنیوں اور اداروں نے اپنی تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس انسان دوست روبوٹس، جدید آلات اور مشینیں نمائش کیلئے پیش کی ہیں۔

نمائش کے دوران سولر پاور الیکٹرک ٹرائی سائیکل، ہائی ٹیک کشتی، الیکٹرک فلائنگ ٹیکسی، روبوٹک سوٹ، چھت میں رول ہوجانے والا جدید ٹی وی، نیوزی لینڈ کی کمپنی کی پانی پر چلنے والی سائیکل، چینی کمپنی کی الیکٹرک ایس یو وی سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ روبوٹس، کاریں اور مشینیں شامل ہیں۔

واضح رہے سی ای ایس نمائش10جنوری تک جاری رہے گی جس میں مختلف سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین