• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے ایجنڈے سے اعلیٰ حکام بھی لاعلم تھے

کراچی(پی پی آئی)سندھ کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو ہونے والے ہنگامی اجلاس کے ایجنڈے سے صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام بھی لاعلم تھے۔عموماً سندھ کابینہ کے اجلاس کی سمری تین سے 4 روز پہلے وزرأ کو ارسال کی جاتی ہے جس میں اجلاس کا ایجنڈہ بھی بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت آئی جی کلیم امام کو عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر چکی تھی۔

تازہ ترین