• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی طالبعلم کا ٹائپ رائٹر سے پورٹریٹس بنانے کامظاہرہ

برطانوی طالبعلم کا ٹائپ رائٹر سے پورٹریٹس بنانے کامظاہرہ


یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ اس انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی نوجوان کو ہی دیکھ لیں، جس نے رنگوں، برش اور کینوس کے بجائے ٹائپ رائٹر کا استعمال کیا اور دیدہ زیب پورٹریٹس بنا ڈالے۔

جی ہاں، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ James Cookنامی طالبعلم نے پرانے ٹائپ رائٹرلئے اور آرٹ کو منفرد رنگ دینے کی ٹھانی اور مسلسل مشق سے نہ صرف اپنے فن میں مہارت حاصل کرلی بلکہ اب تک کئی تصاویر بھی بنا چکا ہے۔

تازہ ترین