• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف مقدمات میں 6پولیس اہلکاروں سمیت 8کے وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ نے منشیات کے مقدمےمیں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر انسپکٹر سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے انسپکٹر زبیر احمد ،اے ایس آئی ارسلان عارف ، ابوبکر، کانسٹیبلوں شاہد، صہیب شوکت اور اسلم کو گرفتار کرکے 22 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے منشیات کے مقدمے میں وارنٹ کی تعمیل نہ کرنے والے ملزم اللہ دتہ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے،سپیشل جج اینٹی کرپشن نے تھانہ اینٹی کرپشن وہاڑی کے جعلسازی کے مقدمے میں نوٹس کی تعمیل نہ کرنے والے گواہ نوازکے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے 21 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے،سیشن عدالت نے تھانہ مظفرآباد میں درج اغواء و زیادتی کے مقدمہ سرکار بنام سلیم وغیرہ میں ڈاکٹر یاسین،اے ایس آئی منیر جاوید، ہیڈ کانسٹیبل جمشید حیات، اور پرائیوٹ گواہوں بابر، شہزاد، صابر اور عائشہ جبکہ تھانہ نیو ملتان میں درج قتل کے مقدمہ سرکار بنام اختری بیگم وغیرہ میں انسپکٹر زوار حسین، سب انسپکٹر محمد صادق، اور کانسٹیبل اقبال ارشد کو سمن جاری کرتے ہوئے بطور گواہ عدالت میں طلب کرلیا ہے،فاضل عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے والے ملزم ندیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 21 جنوری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس آف پیس نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او نیو ملتان کو قانون کے دائرہ میں رہنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت میں عالیہ بی بی نے درخواست دائر کی تھی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے شراب پینے سے انکار کرنے والے لڑکے کو اغواء کرکے قتل کرنے کی کوشش کے ملزم ہاشم اور بجلی چوری کے ملزم سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے جبکہ شراب برآمدگی کے ملزم عامر گل کو جرم ثابت ہونے پر 3 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کاحکم دیا ہے ، سیشن عدالت نے بجلی چوری کرنے کے ملزم اکرام الحق کی عبوری ضمانت میں تھانہ مخدوم رشید پولیس سے 30 جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین