• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید اقبال حسین شاہ کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے روحانی محفل کا انعقاد

ایتھنز (مرزا رفاقت حسین) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید اقبال شاہ کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے روحانی محفل جامع مسجد حسین پیری ستیری میں منعقد کی گئی خطیب گلزارِ مدینہ میگارہ حافظ سفارش علی بیلجیم سے آئے، سید حسنات احمد بخاری نے شان رسالت پر مدلل انداز میں خطاب فرمایا، روحانی محفل میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری شبیر دھامہ، صدر اوورسیز الانس فورم چوہدری محمد خاں کرنانہ، صدر ضیاء الامت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل حافظ شاہد غفار گجر،نائب صدر پی پی پی یورپ ڈاکٹر طارق سہلریا، صدر حضرت سلطان باہو چوہدری عتیق الرحمن، نائب صدر موسیٰ خاں ،خادم سجاد سلطانیچیئرمین ایگزیکٹو کونسل پی او اے ایف چوہدری مہدی خاں باسریاں، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری مدثر خادم سوہل، صحافی ناصر جسوکی، خلیفہ عنصر سلطانی میاں مبشر میانہ چک، چیئرمین پاکستان الیکشن کمیٹی ملک جاوید اقبال اعوان سابق نائب ناظم منہاج القرآن ملک طارق شریف اعوان، صدر پاک کشمیر ویلفیئر سوسائٹی راجہ زبیر جرال، امام بارگاہ گلزار زینبِ پیریا کے منتظمین سید اسد حسین شاہ، امام بارگاہ جعفریہ آرگنائزیشن پیری ستیری خطیب مولانا اختر موسوی، خطیب مسجد حسین حافظ محمد ادریس نے شرکت کی، نماز عشاء کے بعد ختم شریف پڑھا گیا سید حسنات احمد بخاری نے سید اقبال حسین شاہ کی والدہ مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا فرما۔
تازہ ترین