• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرگ ٹاسک ٹیم کا غیر قانونی کلینک و میڈیکل سٹوروں کیخلاف آپریشن تیز

ملتان ( سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان کے ڈرگ افسران نے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہدایت پر ضلع بھر غیر قانونی طور چلنے والے میڈیکل اسٹورز اور اتائیوں کے خلاف کریک کا سلسلہ تیز کردیا ۔گزشتہ روز بوسن ٹاؤن کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر راو ساجد محمود نے بغیر لائسنس اور غیر قانونی پریکٹس کرنے پر سجان پور میں واقع بسم اللہ کلینک ، شاہ چوک پر واقع عارف کلینک اور قادر پور راں میں واقع عبدالشکور ہومیو پیتھک کلینک کو سربمہر کردیا ہے۔اسی طرح شاہ رکن عالم ٹاؤن کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عثمان غنی نے قیصر آباد میں یوسف اور طلحہ میڈیکل سٹور اور اتائی الطاف حسین کا کلینک سیل کردیا ۔مزید برآں ڈرگ افسر عثمان غنی نے جاوید میڈیکل سٹور کا چالان کیا ۔اور ساتھ ہی 6 مختلف ادویات کے نمونے حاصل کرکے برائے تجزیہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں۔
تازہ ترین