• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اتحادیوں کی ناراضی سیاسی تبدیلیوں کا اشارہ ہے ، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک وجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ نااہل حکومت سے نجات حاصل کئے بغیر ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکتا ، حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہےِ،پی ٹی آئی کی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہے،نالائقوں کے دور میں اب آٹے کے بعد چینی کا بحران سر اٹھا رہا ہے ، حکومتی اتحادیوں کی ناراضی سیاسی تبدیلیوں کا اشارہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی ،رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین