• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین شہری نے گرما گرم کافی سے بلیوں کی جان بچالی

البرٹا (جنگ نیوز)کینیڈا میں ایک شہری نے برف میں پھنسی بلیوں کو نکالنے کے لیے گرما گرم کافی کا انوکھا طریقہ استعمال کیا۔البرٹا میں ایک کینڈل ڈیوچ نامی شخص نے جب برف میں پھنسی تین چھوٹی بلیوں کو دیکھا تو انہوں نے ان کی مدد کرنے کا سوچا۔کینڈل نے دیکھا کہ تینوں بلیوں کی دُمیں برف میں پھنس گئی ہیں جسے انہوں نے کھینچ کر نکالنے کی انتھک کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔بعدازاں انہوں نے بلی کی دموں کو برف سے نکالنے کیلئے گرما گرم کافی کا استعمال کیا۔انہوں نے برف میں جمی دموں پر گرما گرم کافی ڈالی، ایک بلی کی دُم فوراً برف سے علیحدہ ہوگئی جب کہ باقی دو بلیوں کی دم پر مزید گرما گرم کافی ڈالنی پڑی۔

تازہ ترین