• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض، بجلی کے اسمارٹ میٹرز لگانے کے منصوبے کے پہلے مرحلے کا آغاز جلد ہوگا

ریاض (شاہد نعیم) سعودی عرب میں بجلی فراہم کرنے والی Saudi Electricity Company کے اعلان کے مطابق بجلی کے موجودہ میٹروں کو اسمارٹ میٹروں سے تبدیل کرنے کے منصوبے کے پہلے مرحلے پر عمل درامد کا آغاز جلد ہو گا۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ صارف کو اس عمل کے سلسلے میں کسی قسم کے اخراجات برداشت نہیں کرنا پڑیں گے۔ کمپنی نے مزید بتایا کہ اسمارٹ میٹروں کے منصوبے کے آخری مرحلے کی تکمیل کے بعد صارفین کو اس حوالے سے تمام ترخدمات سے مطلع کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ Smart Meters Project کی مجموعی لاگت کا حجم 9.5 ارب ریال سے زیادہ ہے۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کا آغاز فروری 2020 سے ہو گا۔ منصوبے کے تحت سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام سے قبل 1 کروڑ اسمارٹ میٹر کی تنصیب کی جائے گی۔

تازہ ترین