• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی بچوں کا سالانہ میلہ 15فروری کو ہو گا،انتظامات کا جائزہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر)روٹری کلب آف ملتان کے زیر اہتمام خصوصی بچوں کا سالانہ میلہ 15فروری کو ہو گا،اس سلسلہ میں کلب کا اجلاس صدر جواد خان درانی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں میلہ کے انعقاد کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جواد خان درانی نے بتا یا کہ خصوصی بچوں کے لیے میلے میں فری جھولے کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر تفریح کے مواقع فراہم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں انہیں تعلیم اور تفریح کے مواقع فراہم کرکے نارمل لوگوں کے برابر لا ئیں تاکہ ایسے بچے بھی ہمارا سرمایہ بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ روٹری کلب آف ملتان اس سلسلہ میں ہر ممکن انفرادی و اجتعمائی سطح پر اقدامات کررہا ہے اور اس سلسلہ میں سپیشل سٹار انکلوسو کے نام سے سکول کی بھی سرپرستی کررہے ہیں تاکہ خصوصی بچے پڑھ لکھ کر اپنی زندگی کو خود سنوار سکیں اور اپنے خاندان سمیت معاشرے پر بوجھ نہ بنیں اجلاس میںہارون چغتائی ،عالمگیر جمیل خان،ادریس احمد شیخ ،ریحان ارشد شیخ ،شہریار محبوب ،عدنان چغتائی ،حماد خان ،ممتاز علی بابر،بلال قریشی،احمد ملک ،ر انا بلال نے شرکت کی۔
تازہ ترین