• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشان حیدرلینے والے شہداء کے حالات زندگی نصاب میں شامل کرنیکی قرار دادمنظور

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر)ایوان بالا میں پیر کو خوش بخت شجاعت نے قرارداد پیش کی کہ نشان حیدر پانے والے تمام شہداء کے حالات زندگی کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، سیمی ایز دی نے قرارداد پیش کی کہ وفاقی حکومت کو تمام سرکاری عمارتو ں، ہسپتالوں، تفریحی اور تعلیمی سہولیات کو اقوام متحدہ کنونشن برائے معذور افراد کے حقوق جسے پاکستان نے 2011 میں تائید کی ہے کوئی آرٹیکل9 کے مطابق قابل رسائی بنائیں یہ بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، جاوید عباسی نے قرارداد پیش کی کہ ملتان سکھر موٹر وے پر تحصیل صادق آباد میں انٹرچینج فراہم کی جائے اس پر محسن عزیز نے کہا کہ اس پر تحریک لیکر آئیں،حاصل بزنجو نے بھی کہا کہ یہ اہم مسئلہ ہے ، وزیر اعظم سواتی نے کہا کہ انٹرچینج ایک پالیسی کے تحت بنتے ہیں۔ پی ڈی ایس پی سے فنڈ آئیں گے تو بنیں گے جس پر دونوں اطراف سے ارکان بولنے لگ گئے چیئرمین سینٹ نے قرارداد ایوان میں منظوری کیلئے پیش کی تو ہاں اور ناں کی آوازیں تقریباً برابر آئیں۔ انہوں نے ووٹنگ کا حکم دیا جس پر قرارداد کے حق میں 19اور مخالفت میں 10ووٹ آئے جس پر اپوزیشن نے خوب ڈیسک بجائے ، مشتاق احمد نے قرارداد پیش کی کہ ناروے کا ایک گروپ قرآن پاک کی بے حرمتی کر رہا ہے۔ اس گھنائونی سازش کی مذمت کی جائے اور ناروے کے سفیر کو طلب کر کے مسلمانوں اور پاکستانی عوام کے جذبات سمجھائے جائیں۔
تازہ ترین