• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی ،شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے تین ڈکیت رنگےہاتھوں گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے تین ڈکیتوں کو رنگےہاتھوں گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کورنگی پولیس پارٹی کو دوران گشت اطلاع ملی کہ چار ڈکیت اسلحہ کے زور پر عوام سے لوٹ مار کر رہے ہیں، اس اطلاع پر پولیس پارٹی نے موقع واردات پر مدعی محمد اویس سے لوٹ مار کرنے میں مصروف تین مسلح ملزمان تنویر،محمد ارشد اور شہباز کو ایک ٹی ٹی پستول مع چھینے ہوئے موبائل فون اورنقد رقم کے گرفتار کرلیا،ملزمان کا ایک ساتھی بلال موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ڈکیتیوں کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔
تازہ ترین