• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسلان کواسکریننگ کےبعد سفرکی اجازت ملی، محکمہ صحت

چین سے آنے والے پاکستانی طالب علم ارسلان کوچینی حکومت نےاسکریننگ کےبعد سفرکی اجازت دی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ارسلان میں کورونا وائرس کی کوئی بھی علامات نہیں پائی گئیں ہیں جبکہ لیاری کےرہائشی ارسلان کو ابھی انتہائی نگہداشت میں رکھا ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے ارسلان کےجسم سےلیےگئےنمونےقومی ادارہ صحت اسلام آبادکو بھیجے ہیں۔

واضح رہے کہ 28 جنوری کو  چین کے شہر وو ہان سے کراچی کے علاقے لیاری پہنچنے والے طالبعلم ارسلان کو ایک نجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر وہ 14 دن تک قرنطینہ میں رہیں گے۔

محکمہ صحت سندھ کے ایک اعلیٰ افسر نے دی نیوز کو بتایا کہ چین سے کراچی پہنچنے والے طالبعلم ارسلان کو جمعرات کے روز ہی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا اور انہیں 14 دن کے لیے آئسولیشن وارڈ میں رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کہیں وہ تو کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں۔

تازہ ترین