بیلجیم کے دارالحکومت برسلزمیں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے آج چار فروری کی شام کو شمعیں روشن کرکے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہارکیاجائے گا۔
پروگرام کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام شام کو چار بجے سے چھ بجے تک برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پلس لکسمبرگ کے مقام پر ہوگا، جس میں زندگی کے ہرطبقے اور مختلف این جی اوز کے عہدیداروں خصوصاًانسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔
یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیرکے منطقی اور منصفانہ حل تک کشمیر کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے اور مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے رہیں گے۔