• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے، صدر مملکت

پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے، صدر مملکت


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عالمی برادری معاشی مفادات کی خاطر اخلاقیات نظر انداز نہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ بھی اپنا عہد پورا کرے۔

آج قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کےلیے متفقہ طور پر قرار داد بھی منظور کی گئی ہے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرار داد ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ تاریخی قرار داد ہے، 5 فروری کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کا دن ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق مقبوضہ وادی میں کشمیری سات دہائیوں سے بھارتی تسلط میں محصور ہیں، خواتین اور بچے بھی قربانی دے رہے ہیں۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، سویلین آبادی پر بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیاں جاری ہیں، بھارت میں نسلی پیمانے پر استحصال جاری ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق کشمیر عالمی تنازع ہے اور اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر 1948ء سے حل طلب معاملہ ہے، اقوام متحدہ نے حالیہ دنوں میں دو بار کشمیر کا متنازع معاملہ تسلیم کیا لہٰذا کشمیریوں کو اقومِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت دیا جائے۔

تازہ ترین