• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کی قرار داد منظور

قومی اسمبلی نے کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے متفقہ طور پر قرار داد منظور کر لی۔

قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے قرارداد چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے پیش کی۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ تاریخی قرار داد ہے، 5 فروری کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کا دن ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق مقبوضہ وادی میں کشمیری سات دہائیوں سے بھارتی تسلط میں محصور ہیں، خواتین اور بچے بھی قربانی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: بیلجیم، کشمیریوں کیلئے شمعیں روشن کی جائیں گی

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، سویلین آبادی پر بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیاں جاری ہیں، بھارت میں نسلی پیمانے پر استحصال جاری ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق کشمیر عالمی تنازع ہے اور اقوام متحدہ کے ایجنڈے پہ 1948ء سے حل طلب معاملہ ہے، اقوام متحدہ نے حالیہ دنوں میں دو بار کشمیر کا متنازع معاملہ تسلیم کیا لہٰذا کشمیریوں کو اقومِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت دیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی 9 لاکھ فوج نے دنیا کا سب سے بڑا جیل خانہ بنا دیا ہے، 13 ہزار نوجوانوں کو نامعلوم مقامات پر قید رکھا ہوا ہے، پیلٹ گنز کا استعمال ہزاروں کشمیریوں کو زخمی کیا گیا۔

قرار داد میں کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین