• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بینکوں کا آوٹ لک مستحکم ہے، موڈیز

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈيز کی جانب سے جاری کردہ نئی رپورٹ میں پاکستانی بینکوں کے آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا گیا ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈپازٹس اور حکومتی قرض گیری مستحکم آوٹ لک کا سبب ہے جبکہ بینکوں کا منافع بہتری کے باوجود تاریخی سطح سے کم رہے گا۔

پاکستانی بینکوں کا آوٹ لک مستحکم ہے، موڈیز


موڈیز کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے قرض لینے کی صلاحیت بہتر ہونے کا فائدہ بینکوں کو ہوا ہے۔

موڈیز نے رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ پالیسی ریٹ 13.25فیصد ہے جبکہ حکومتی قرض گیری کے سبب نجی شعبے کو قرض نہیں مل رہا ہے ، معاشی نمو کم ہونے کے باوجود شرح سود کئی سال تک کم نہ ہونے کے مارکیٹ اندازے ہیں۔

موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی سرگرمیاں، ترقیاتی منصوبے، امن وامان اور بجلی کے سبب بہتر رہیں گی جبکہ روپے کی قدر کم ہونے سے تجارتی ٹرمز بہتر ہوں گے۔

مستحکم ڈپازٹس اور لیکوڈٹی سے بینکوں کو سستے ڈپازٹس کی وافر دستیابی ہے اور مشکلات ہیں البتہ بینکوں کا کاروبار بہتر ہورہا ہے

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق حکومت اہمیت کے حامل بینکوں کی معاونت کرے گی جبکہ حکومتی ریٹنگ ا س کی صلاحیت کم ہونے کی عکاس ہے۔

تازہ ترین