• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈکے سمندر میں شادی کی تقریب کا انعقاد

تھائی لینڈکے سمندر میں شادی کی تقریب کا انعقاد


کسی بھی انسان کی زندگی میں شادی ایک ایسا پُر مسرت موقع ہوتا ہے جسے وہ ہر طرح سے یادگار بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

کچھ ایسا ہی ویڈیو میں نظر آنے والے ان ایڈونچرکے شوقین جوڑوں نے بھی کیااور اپنی شادی کے دن کویادگار بنا ڈالا۔

جی ہاں،تھائی لینڈ کے صوبے Trangکے سمندر میں سالانہ شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 11نئے نویلے جوڑوں نے روایتی لباس زیب تن کئے ڈائیونگ کی اور چھبیس فٹ سمندر کی گہرائی میں پہنچ کر پادری کی موجودگی میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا۔

واضح رہے کہ زیر سمندر شادی کی یہ تقریب ہر سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر منعقد کی جاتی ہے جس میں نئے نویلے جوڑے ساتھ نبھانے کا وعدہ کرتے ہیں۔