• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں داخلے پر پابندی کے باوجود مارکو روبیو بیجنگ کیسے پہنچے؟

مارکو روبیو - فوٹو: سوشل میڈیا
مارکو روبیو - فوٹو: سوشل میڈیا

چین میں داخل ہونے سے متعلق عائد پابندی کے باوجود امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو ایک سفارتی تکنیک کے ذریعے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ بیجنگ پہنچے گئے۔

عرب نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق چین نے روبیو کے نام میں تکنیکی تبدیلی کی اور انہیں سرکاری دستاویزات میں ’مارکو لو‘ کے طور پر درج کیا۔

اس تبدیلی نے بیجنگ کو یہ موقع دیا کہ وہ روبیو پر سے پابندیاں اٹھائے بغیر انہیں خوش آمدید کہے۔

نام کی تبدیلی کیسے ہوئی؟

چینی حکومت نے روبیو کے نام کے پہلے حصے کو ایک مختلف چینی حرف سے نقل کیا، جس سے ان کا نام ’لو‘ کے طور پر ظاہر ہوا۔

اس طریقے سے چین نے پابندیوں کو برقرار رکھتے ہوئے مارکو روبیو کو ملک میں داخل ہونے دیا۔

پابندی کا پس منظر

چین نے مارکو روبیو پر اس وقت پابندیاں عائد کی تھیں جب وہ امریکی سینیٹر تھے۔ جنوری 2025 میں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے سے کچھ عرصہ قبل ہی چینی میڈیا اور حکومت نے ان کے نام کی نئی نقل شروع کر دی تھی۔

مارچ میں چینی وزارتِ خارجہ نے اشارہ دیا تھا کہ اگر روبیو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بیجنگ میں سربراہی اجلاس میں شریک ہوں تو ان پابندیوں میں نرمی کی جا سکتی ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا تھا، ’چین کی پابندیاں مسٹر روبیو کے ان بیانات اور اقدامات پر تھیں جو انہوں نے امریکی سینیٹ میں اپنے دور کے دوران چین کے بارے میں کیے تھے۔‘

بین الاقوامی خبریں سے مزید