• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک نے تاروں میں لگی آگ جھاڑو سے بجھادی

کے الیکٹرک کے جھاڑو سے آگ بجھانے کے مناظر


کراچی کے علاقے ملیر کے گوٹھ میں بجلی کے تاروں میں آگ بھڑک اٹھی۔

علاقہ مکینوں نے فوری فائر بریگیڈ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ناکام ہو گئے، ان کے سارے نمبر بند جارہے تھے۔

آخر کار کے الیکٹرک کے عملے نے بروقت پہنچ کر آگ بجھانے کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے جھاڑو کی مدد سے آگ بجھائی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کے الیکٹرک کا ایک ملازم جھاڑو کی مدد سے آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

کے الیکٹرک نے فائر بریگیڈ کی ذمہ داریوں نبھاتے ہوئے کسی بھی جانی و مالی نقصان سے علاقہ مکینوں کو بچالیا۔