• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کے چھاپے ،بھاری مقدارمیں پتنگیں برآمد،متعدپتنگ باز گرفتار

کاہنہ(نامہ نگار )تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے دو پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے650سے زائد پتنگیں برآمد کر لیں جبکہ 10سے زائد پتنگ بازوں کوبھی گرفتار کر لیا ۔ڈی ایس پی مصر ی شاہ سرکل غلام دستگیر خان کی ہدایت پر ایس ایچ اوشادباغ وقار بخاری نے چھاپہ مارتے ہوئے 4پتنگ باز ملزمان سمیع اللہ،عثمان ،نواز اور ظفر اللہ کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں پتنگیں اور دھاتی تار برآمد کر لی۔ شاد باغ پولیس نے پتنگیں بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر دو پتنگ سازوں کو گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں پتنگ بازی کا سامان قبے میں لے لیا ہے۔ایس پی سٹی صفدر رضا کاظمی کا لوئر مال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شادباغ پولیس نے پتنگیں بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا، جہاں سے پولیس نے موقع سے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ کارخانے سے بھاری مقدار میں پتنگ بازی کا سامان قبضہ میں لے لیا، ایس پی صفدر رضا کاظمی کا کہنا تھا کہ ملزمان پتنگ بازی کا سامان تیارکرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھےجبکہ کارخانے سے 2500 پتنگیں، درجنوں چرخیاں اور بھاری مقدار میں خام مال برآمد ہوا ۔
تازہ ترین