• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی سرگرمی میں ملوث طلبا،آئوٹ سائیڈرز کے خلاف کارروائی ہوگی،وائس چانسلر

ملتان(سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے بوائز ہاسٹل کے وارڈنز،سپرنٹنڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہاسٹل کے طلبا کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،ہاسٹلز کے وراڈنز اور دوسرے ذمہ دار افسران روزانہ دن کے ساتھ ساتھ رات کو بھی خصوصی طور پر چیکنگ کریں،سیکیورٹی کو موثر بنایا جائے،ہاسٹلز کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا جائے،ان کا کہنا تھاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث طلبا کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ جامعہ میں پرامن تدریسی ماحول کو یقینی بنایا جاسکے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آؤٹ سائیڈرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،اس موقع پر تمام بوائز ہاسٹلز کے وارڈنز،سپرنٹنڈنٹس،ڈپٹی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس اور یونیورسٹی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔
تازہ ترین