• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفیانہ کلام کی ملکہ عابدہ پروین 66 برس کی ہوگئیں


صوفیانہ کلام کی مایہ ناز گلوکارہ، سروں کی ملکہ اور دنیا بھر میں سندھ و پاکستان کی پہچان عابدہ پروین آج اپنی 66ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

عابدہ پروین 20 فروری 1954 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئیں۔

گائیکی کے ذریعے صوفیانہ کلام کو پھیلانے کی بات کی جائے تو اس وقت پورے برصغیر میں عابدہ پروین سے بڑا کوئی نام نہیں۔

انہوں نے موسیقی کی تربیت اپنے والد استاد غلام حیدر سے حاصل کرنے کے بعد ریڈیو پاکستان سے فنی سفر شروع کیا۔

2005میں عابدہ پروین کو ستارہ امتیاز اور 2012 میں ان کی فنکارانہ خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیازسے نوازا گیا جبکہ بھارت کی بیگم اختر اکیڈمی آف غزل کی طرف سے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔

عابدہ پروین نے سندھی، اردو، پنجابی، سرائیکی، بلوچی سمیت ملک کی مختلف زبانوں میں گیت گا کر اپنے مداحوں کو محظوظ کیا ہے، انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس بھی مل چکا ہے۔