• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں واقع دوجا ٹاور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی


دبئی میں واقع دوجا ٹاور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور اس نے کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے بعد عمارت میں مقیم شہریوں کو باحفاظت نکال لیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی فوری وجہ سامنے نہیں آسکی البتہ اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔

دبئی میڈیا آفس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔