• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایس پی آر اور ایفی نیٹی کے اشتراک سے شوگراں میں ہلسکی مہم شروع

اسلام آباد (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) اور( ایفی نیٹی ) کے باہمی اشتراک سے شوگراں میں ایک ہفتہ پر محیط ہلسکی مہم شروع ہوگئی ۔مختلف ممالک سے اعلیٰ سطح کی اہم شخصیات سمیت 60غیر ملکی اسکیئرز اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں جس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور پاکستان کے برف سے ڈھکے پہاڑوں میں ایڈونچرا سپورٹس کے مواقع سامنے لانا ہے ۔ ہفتے کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس مہم میں ارجنٹائن ، آسٹریلیا ، برازیل ، کینیڈا ، فرانس ،جرمنی ، اٹلی ، یونان ، اسپین ،سوئزرلینڈ ، برطانیہ اور امریکا سے خواتین اور مرد کھلاڑی حصے لے رہے ہیں ۔ قبل ازیں ان کھلاڑیوں کی آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ان کی وفدکی صورت میں ملاقات ہوئی، مہم میں حصہ لینے والے ممبران نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہیں پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب کوششوں کے نتیجہ میں کھیلوں اور سیاحت کےلئے سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کے بارے میں آگاہ کیا۔
تازہ ترین