• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیر ہ اسماعیل خان ، اساتذہ پر اسلحہ تاننے اور ڈیوٹی سے منع کرنے والا ملزم گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ جنگ) ایس ڈی ای اوپہاڑ پور کی شکایت پر پنیالہ پولیس نے اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ،گورنمنٹ پرائمری سکول رحمانی خیل کے اساتذہ پر اسلحہ تاننے اور سکول میں ڈیوٹی سے منع کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ای ڈی ای اوکی شکایت پر ملزم وحید کیخلاف مقدمہ درج ، عدالت میں پیش کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول رحمانی خیل کے اساتذہ عصمت اللہ ، مشتاق مروت نے ایس ڈی ای او ہمایوں خٹک کو رحمانی خیل کے رہائشی وحید کے بارے میں شکایت کی تھی کہ وہ سکول میں اسلحہ سمیت آیا، مشتاق مروت ٹیچر اور عمران وغیرہ کو دھمکی دی کہ وہ ٹیچرعصمت اللہ کو سکول آنے سے منع کریں ورنہ یہ ان کیلئے بہتر نہیں ہوگا، بعدازاں ملزم نے اساتذہ اور بچوں کے سامنے عصمت اللہ پر اسلحہ تان لیا اور زدوکوب کرنے کی کوشش میں اس کے کپڑے پھاڑ دیئے جس پر ٹیچر عصمت اللہ نے ایس ڈی ای او پہاڑ پور ہمایوں خٹک اور اے ایس ڈی ای او حاجی رستم خان کو واقع بارے آگاہ کرتے ہوئے شکایت کی کہ اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین