• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کم جونگ اُن کے ہمشکل کا مٹرگشت


شمالی کوریا کے سربراہ یوں تو شہ سرخیوں کی زینت بنے رہتے ہیں تاہم گزشتہ روز کم جانگ اُن نے امریکا کی سڑکوں پر آکر راہ گیروں کو حیران کر دیا۔

جی ہاں حیران نہ ہوں یہ کم جونگ اُن نہیں بلکہ ان سے مشابہت رکھنے والے اداکار ہیں، جس نے اپنا اسٹائل اور حلیہ بھی شمالی کوریا کے سربراہ جیسا بنا لیا اور جب امریکی شہر لاس ویگاس کی سڑکوں اور گلی کوچوں میں نکلے توراہ گیر حیران رہ گئے۔

یہ بہروپیہ کم جونگ اُن کے مخصوص انداز میں ہاتھ میں کھلونا راکٹ لئے مٹر گشت کرتا رہا، کچھ لوگ اُسے دیکھ کر حیران وپریشان ہوئے تو کچھ لوگ اس مذاق کی حقیقت جان کر اس فنکار کے ساتھ سیلفیاں لیتے دکھائی دئیے۔