• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف یو جے ورکرز کنونشن، معاون خصوصی اطلاعات کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو پی ایف یو جے ورکرزنے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جاب ،سوشل،لائف سیکیورٹی سمیت 11نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ہے ،معاون خصوصی نے ان نکات کو قانونی تحفظ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے ، گزشتہ روزپی ایف یو جے ورکرز کے دوروزہ کنونشن شروع ہوگیا ، صدر پی ایف یو جے ورکرزپرویز شوکت نے چارٹر آ ف ڈیمانڈ پیش کیا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ میڈیا ملازمین اور صحافیوں کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے سرکاری اشتہارات کو تنخواہوں کی ادائیکی سے مشروط کیا جائے ، دہشت گردی ،فائرنگ اور دوسری قدرتی آفات میں جاں بحق ہونے والے صحافیوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کیلئے ویلفیرفنڈ قائم کیا جائے پرویز شوکت نے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ اگر آپ اپنے دورا قتدار میں ان تجاویز کو عملی جامہ پہنائیں گی تواس وجہ سے وزیر اعظم عمران خان اور آپ کا نام ہمیشہ تاریخ میں سہنرے حروف سے لکھا جائے گا ۔جس پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ کےمطالبات جائز ہیں ، اس حوالے سے ہماری وزارت میں کام ہورہا ہے ،ہم ان مطالبات کو قانونی تحفظ دیں گے اور پارلیمان سے منظو رکرائیں گے۔

تازہ ترین