• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاموش مفاہمت سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا،الطاف شاہد

لندن (پ ر) پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان خاموش مفاہمت نے عوام کو زحمت اور مصیبت کے سوا کچھ نہیں دیا۔ مک مکا کی سیاست سے عوام کا وجود مٹ جائے گا۔ حکمران اور اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان فرینڈلی فائرنگ سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سازباز بیچارے عوام کیلئے سخت سزا کے مترادف ہے۔ حکمران ایوان اقتدار میں بیٹھے کورونا وائرس کا انتظار کرتے رہے اور اب وہ آپہنچا ہے۔ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے جو اقدامات کرنے کی ضرورت تھی وہ نہیں کئے گئے، خدارا حکمران اب تو اٹھ کھڑے ہوں۔ شہر قائدؒ کے عوام بدقسمت ہیں جو انہیں کراچی سے اسلام آباد تک ہر سطح پر نااہل حکمران نصیب ہوئے۔ کاش آج سیّد مصطفی ٰکمال کے پاس اقتدار یا کوئی اختیار ہوتا تو وہ اپنے ہم وطنوں کو یوں مسائل کے رحم وکرم پر ہرگز نہ چھوڑتے۔ وہ اپنے اعزازمیں ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔سینئر نائب صدر مرزافیصل محمود،سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر ،جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے بھی خطاب کیا ۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کوجس تبدیلی کی امیداور نویددی گئی تھی وہ تقریرنہیں درست اوردوررس تدبیر سے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کاقتل عام ہورہا ہے جبکہ ہمارے حکمران تماشا دیکھنے اورشہداء کی گنتی کرنے میں محوہیں،عمران خان عالمی ضمیر کادروازہ کیوں نہیں کھٹکھٹاتے۔وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسلام آبادمیں بیٹھ کرسیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنے کی بجائے دنیا کی مقتدرقوتوں کے دورے کریں اوربھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف آوازاٹھائیں ۔ 
تازہ ترین