• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحد چیمبر کی ٹیکسوں کی آڑ میں چھوٹے صنعتکاروں کو ہراساں کرنے کی مذمت

پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ روڈ پشاور ایف بی آر اور ان کے ماتحت اداروں کی جانب سے سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کی آڑ میں چھوٹے صنعتکاروں کو ہراساں کرنے کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سمال انڈسٹریز پر بے جا چھاپے مارنے اور بھاری جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ روڈ پشاور کی ایسوسی ایشن کے صدر وحید عارف اعوان کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ناصر‘ حاجی معلم خان‘ حاجی ڈاکٹر فیصل‘ عبداللہ‘حبیب اللہ‘ نور محمد‘ طور خان اور منصور احمد سمیت ایسوسی ایشن کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ مقصود انور پرویزکو آر ٹی او پشاور آفس کے اہلکاروں کی جانب سے سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کی آڑ میں بزنس کمیونٹی کو بے جا تنگ کرنے‘ محکمہ ٹریفک کی جانب سے گاڑیوں کی کوہاٹ روڈ میں دن کے اوقات کارمیں داخلہ پر پابندی اور 17فیصد سیلز ٹیکس کی وصولی اور سمال آرمز انڈسٹریز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین