• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونا 2150 روپے سستا ہوگیا


ملک میں سونے کی قیمت 2150 روپے کم ہوکر 91 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2150 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 91 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قدر 1844 روپے کم ہوکر 78 ہزار 532 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے کی قدر فی اونس 42  ڈالر کم ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1585 ڈالر ہوگئی ہے۔

تازہ ترین