• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعدیہ غفار اور حسن حیات رشتۂ ازدواج میں منسلک


معروف اداکارہ سعدیہ غفار اور اداکار و گلوکار حسن حیات رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سعدیہ غفار اور اداکار و گلوکار حسین حیات خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

سعدیہ غفار اور حسن حیات خان کی شادی کی تقریب میں اقرا عزیز حسین، یاسر حسین، سجل علی، صبور علی، زارا نور عباس سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں نے شرکت کی۔

سعدیہ غفار نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اُن کے شوہر حسن حیات نےآف وائٹ رنگ کا کُرتا پاجامہ پہنا ہوا ہے۔

View this post on Instagram

ALHAMDULLILAH ️

A post shared by Sadia Hassan Hayat (@sadiaghaffar) on


اداکارہ نےاپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں ’الحمد اللّہ‘ لکھا۔

اُن کی اِس پوسٹ پر اداکارہ سجل علی نے ’شادی مبارک‘ کا کمنٹ کیا۔

اداکارہ زارا نور عباس نے ’ماشااللّہ ماشااللّہ‘ کا کمنٹ کیا۔

دوسری جانب حسن حیات خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ سعدیہ غفار کے ہمراہ شادی کی تصویر شیئر کی۔

View this post on Instagram

Welcome Mrs. Hassan Hayat Khan ️ #nikkah

A post shared by Hassan Hayat Khan (@hassanhayatkhan) on


حسن حیات خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں اُن کی اہلیہ کے مہندی لگے خوبصورت ہاتھ نظر آر ہے ہیں۔

اداکار و گلوکار نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’خوش آمدید مسز حسن حیات خان۔‘

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ نکاح بھی استعمال کیا۔

اِس سے قبل سعدیہ غفار اور حسن حیات کی ڈھولکی اور مایوں کی تقاریب ہوئی تھیں، جن کی تصاویر اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔


سعدیہ غفار نے اپنی ڈھولکی میں سبزرنگ کا شرارا پہنا تھا جبکہ حسن حیات نے آف وائٹ رنگ کا لباس زیب تن کیا تھا۔















دوسری جانب مایوں کی تقریب میں سعدیہ غفار نےسفید رنگ کا لہنگا پہنا تھا جبکہ حسن حیات نے پیلے رنگ کا کُرتا پہنا تھا۔















واضح رہے کہ رواں سال فروری کے آغاز پر دونوں کی منگنی ہوئی تھی اور اسی ماہ کے آخر میں دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Sadia Hassan Hayat (@sadiaghaffar) on



تازہ ترین