پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف جوڑی سعدیہ غفار اور حسن حیات خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حسن حیات خان نے اپنی اور سعدیہ غفار کی رسم حنا کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں ایک ساتھ بیٹھے ہیں اور سعدیہ غفار، حسن کو ابٹن لگارہی ہے۔
اداکارہ سفید رنگ جبکہ حسن حیات خان پیلے رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے حسن حیات اور سعدیہ غفار کی رسم حنا میں شرکت کی، تقریب میں مشہور اداکارہ، سجل علی، صبور علی، کنزہ ہاشمی اور اداکارہ اقراء عزیز نے یاسر حسین کے ہمراہ شریک تھیں۔
یاد رہے کہ رواں ماں کے آغاز پر دونوں کی منگنی ہوئی تھی اور اسی ماہ کے آخر میں دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ 27 سالہ حسن حیات خان پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے گلوکار بھی ہیں اور اداکار بھی ہیں۔ انہوں نے ڈرامہ ’بھول‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
دوسری جانب 26 سالہ اداکار و ماڈل سعدیہ غفار پاکستانی ڈراموں ’ایسی ہے تنہائی‘، ’کس دن میرا ویاہ ہووے گا‘ میں اداکاری کرچکی ہیں۔