• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: علیم اللہ یمّاز

صفحات: 128

قیمت:درج نہیں

ناشر: سُخن پبلی کیشنز۔

علیم اللہ یمّاز الیکٹریکل انجینئر ہیں۔ تاہم، شعر و ادب سے اس درجہ گہری وابستگی ہے کہ دو شعری مجموعے ’’اب کسی اور کا ہونے دو‘‘اور ’’دریچۂ چمن‘‘ ادب کے دِل دادگان کی خدمت میں پیش کرچُکے ہیں۔ خاندانی پس منظر بھی تعلیم سے پوری طرح جُڑا ہوا ہے۔ دیارِغیر میں رہتے ہوئے بھی اپنی زبان، تہذیب اور روایات پر پوری طرح عمل پیرا رہنے والے یمّاز ’’محبّت مار دی جائے‘‘کے عنوان سے اپنا اوّلین ناول سامنے لائے ہیں۔کبھی کبھار تو یوں بھی ہوتا ہے کہ محبّت سخت امتحان لیتی ہے اور اس حد تک آزمایش میں ڈالتی ہے کہ اپنے بھی پرائے معلوم ہونے لگتے ہیں۔ صاحبِ کتاب نے اس ناول میں محبّتوں سے وابستہ مختلف کیفیات اور اس عنوان سے رشتوں میں آنے والی بے اعتباریوں کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔

تازہ ترین