• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کے باعث اٹلی کی سنسان گلیاں گانوں سے گونج اٹھیں


سیاحوں کے پسندیدہ ترین ملک اٹلی میں خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جس کے بعد اٹلی کی سنسان گلیاں گانوں سے گونج اٹھیں۔

چند روز قبل اٹلی کے وزیراعظم جوزپے کونٹے نے اعلان کیا تھا کہ تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ کی آبادی کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور یہ قرنطینہ 3 اپریل تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد اٹلی کی سنسان گلیاں اچانک اطالوی باشندوں کے گانوں سے گونج اٹھیں جنہوں نے اپنے اپنے گھروں کی بالکنیوں سے گانے گا کر سب کو محظوظ کیا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جسے اب تک 42 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔