معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ پہلے فضا میں پیار ہوتا تھا اور اب فضا میں کورونا وائرس ہوتا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ حرا مانی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار عدنان صدیقی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور عدنان صدیقی امریکی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔
حرا مانی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں عدنان صدیقی اور حرا مانی نے کورونا وائرس سے احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے ماسک پہنا ہوا ہے۔
اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ میرے والد صاحب گلوکار جان پاؤل ینگ کا گانا ’Love in the air‘ مطلب ’پیار فضا میں ہوتا ہے‘ گایا کرتے تھے اور اب میرے بچے گانا گاتے ہیں کہ ’کورونا فضا میں ہے‘ جو چین کے شہر ووہان سے آیا ہے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ’اللّہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفاظت میں رکھے آمین۔‘
حرا مانی نے اپنی اِس پوسٹ میں کچھ ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے BeSafe اور Coronavirus۔
اداکارہ نے اپنی ایک اور پوسٹ میں اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ بھی ایک تصویر شیئر کی۔
حرا مانی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ استعمال کیا کہ ’کورونا ہمیں نہ ہونا۔‘
اِس سے قبل بھی حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اور تصویر شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے ماسک پہنا ہوا تھا۔
اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں معروف شاعر جون ایلیا کا شعر لکھا تھا:
اب نہیں کوئی بات خطرے کی
اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے
واضح رہے کہ اِن دنوں حرا مانی، عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید امریکا گئے ہوئے ہیں۔