• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: عالمی معیشت پر سنگین اثرات، امریکا میں بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ

کورونا: عالمی معیشت پر سنگین اثرات، امریکا میں بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ


کورونا وائرس نے عالمی معیشت پر سنگین اثرات مرتب کرنا شروع کردیے ہیں، جہاں امریکا جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ 

امریکی محکمہ خزانہ نے 10 کھرب ڈالر سے زائد کے پیکج کی تیاری شروع کردی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کے شکار خاندانوں کی بھی مدد کی جائے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ لوگ بے روزگار ہوں اور ان کے پاس زندگی گزارنے کو پیسے نہ ہوں۔

امریکی وزیرخزانہ نے بے روزگاری 20 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

ادھر برطانیہ نے ٹیکس میں چھوٹ، مشکلات سے دو چار کاروباری اداروں کی مدد کے لیے تقریباً 420 ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

اٹلی نے خسارے کے باعث ایرلائن کو قومیا لیا ہے جبکہ فرانس نے بھی بڑے ادارے قومیانے کا عندیہ دے دیا۔

تازہ ترین